چوہدری شجاعت اور سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہو(نیشنل ٹائمز)ر: حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔(ق) لیگ اور جماعت اسلامی کی قیادت کی ملاقات لاہور میں ہوئی جس میں سراج الحق کے ہمراہ لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید پراچہ بھی موجود تھے،ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی موجود نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے سراج الحق سےپوچھا کہ تحریک عدم اعتماد میں آپ کسے ووٹ دیں گے؟ جس پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن ہی عوامی مسائل کا واحدحل ہیں تاہم وہ دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔چوہدری شجاعت نےسراج الحق کو بتایا کہ انہوں نےشہباز شریف سے 3 سوال پوچھے ہیں ،ان کے جواب کا انتظار ہے۔چوہدری شجاعت نےسراج الحق سے یہ بھی کہاکہ افغانستان اور فلسطین کے حوالےسے آپ کو قیادت کرنی چاہیے۔ملاقات کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی سراج الحق کی آمد سے پہلےہی پنجاب اسمبلی روانہ ہوگئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر