عمران خان اپنے خطاب میں استعفی کا اعلان کریں ورنہ ہم اسلام آباد آرہے ہیں، بلاول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے خطاب میں اسمبلی توڑںے اور مستعفی ہونے کا اعلان کریں ورنہ ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا کراچی سے شروع ہونے والا حکومت مخالف لانگ مارچ ٹنڈو آدم سے ہوتا ہوا حیدر آباد پہنچ گیا جہاں فتح چوک پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔بعدازاں حیدرآباد پٹھان کالونی چوک پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہم نئے الیکشن کے لیے تیار ہیں، ابھی تو سندھ سے نکلے ہی ہیں کہ بنی گالا سے چیخ و پکار شروع ہوگئی، وزیراعظم میں ہمت ہے تو آج اپنے خطاب میں اسمبلی توڑنے اور اپنے استعفے کا اعلان کریں ورنہ جیالے آ رہے ہیں استعفی لینے کے لیے۔بلاول بھٹو نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی خود پر تنقید برداشت نہیں کرسکتا، جو وزیراعظم کو گالی دے گا وہ جیل جائے گا، عمران خان نے چینی چوری کیا، آٹا چوری کیا سب کچھ چھینا ہے عوام سے اور اب سلیکٹڈ جو آرڈیننس لایا ہے اس کے تحت جو سوشل میڈیا پر حکومت کو گالی دے گا وہ جیل جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اترے ہیں اس سلیکٹڈ سے حساب لینے، حکومت نے صرف سندھ بلکہ چاروں صوبوں کے ساتھ زیادتی کی، عمران خان نے آئینی ترمیم پر ڈاکا مارا، پانی پر ڈاکا مارا، بلوچستان، خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی کی، سندھ کے وسائل، فنڈ اور پانی پر تبدیلی سرکار نے ڈاکا مارا ہے، جب سے یہ پی ٹی آئی بجٹ آیا ہے تب سے پیپلز پارٹی احتجاج کر رہی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے اسٹوڈنٹس یونین کو بحال کروایا، واحد سندھ حکومت نے آمدنی 25 ہزار کی، نالائق حکومت مہنگائی بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کررہی، ہمارا مارچ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہے، ایک ہی جماعت ہے جو مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے وہ پیپلز پارٹی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈ کو گھر بھیجا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر