موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر ہارون الرشید انتقال کرگئے

مری (نیشنل ٹائمز) موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر ہارون الرشید انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ کل نمازظہر کے بعد موہڑہ شریف کوہ مری میں اداکی جائےگی۔ ان کے مریدین خاص میاں الطاف حسین و برادران اور عادل رشید و برادران نے شیر شاہ غازی پیر ہارون الرشید کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پیر ہارون الرشید کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں اور مریدین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی پیر ہارون الرشید کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے “سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف الحاج پیر ہارون الرشید صاحب کے انتقال پر تعزیت۔ اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو اس دکھ کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی بخشش فرما کر بلند درجات عطا فرمائے۔”



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر