کتاب میں الزامات، مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔قانونی نوٹس ریحام خان کی کتاب میں مرادسعید سے متعلق الزامات پردیاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے شائع کردہ مسودے کا حوالہ دے کر تہمت لگائی گئی ہے، مسودے کا حوالہ دےکر وزارت مواصلات کی کارکردگی کو متنازع بنایاگیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مسودے سے مراد سعید کی ہتک اور وزارت سے منسلک اہلکاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی، آپ کی تحریر کے ذریعے بہتان تراشی اور غلیظ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، آپ کےنام سے پہلےایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی۔نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگراموں کی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس بھی منسلک کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان تمام بہتانوں میں آپ کی تحریرکاحوالہ ہے، آپ اسے ری ٹوئٹ بھی کرتی رہی ہیں۔نوٹس کے مطابق 14 دن میں اپنی تحریرکی وضاحت کرکے معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں، وضاحت اور معافی نہ مانگنے پر عدالت سے سخت سزااور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر