عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)\مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعظم کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال میں سیاسی جماعتوں میں رابطے ہوتے ہیں، فون اور اشارے آنے بند ہو گئے ہیں، نواز شریف کا بیانیہ اور مؤقف کامیاب نظر آ رہا ہے کہ سیاست سیاستدانوں کو کرنی چاہیے، ٹیلی فون اور اشاروں سے سیاست نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لیتا لیکن ہر ادارے کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے، مسلم لیگ ن نے ہوم ورک مکمل کر کے نواز شریف کو پیش کر دیا ہے، اگلے الیکشن میں ووٹ کو عزت ملے گی۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کئی لوگ نواز شریف کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، وزیراعظم بھی نواز شریف کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، پنجاب کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ بھی نواز شریف کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر