لاہور(نیشنل ٹائمز) بلوچ قوم پرست رہنماء اور سینئرسیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کی گاڑی کو حادثہ بہاولپور جاتے ہوئے پیش آیا، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بھاگ بلوچستان میں ادا کی جائیگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچ قوم پرست رہنما اور سینئرسیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کار حادثے میں انتقال کرگئے ہیں۔ان کی عمر 76 برس تھی، ان کے بیٹے چنگیز چلغری نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالحئی لاہور سے بہاولپور جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ یکم فروری 1946 کو بولان میں پیدا ہوئے، انہوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا، 1970 سے1977 تک نیشنل اسمبلی کے رکن رہے، ان کا شمار بلوچستان نیشنل موومنٹ کے بانی رہنماؤں میں ہوتا تھا، وہ بعد میں نیشنل پارٹی کے صدر بنے، 2018 میں اپنی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بنالی۔
بلوچ قوم پرست رہنماء ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے



