پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں، وزیر اطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پیکا قانون کی حمایت کی اور کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے، قانون کو بہتر کر لیں لیکن یہ کہنا کوئی قانون نہ ہو بےتکی بات ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے، سیاسی جماعتوں کو میڈیا اصلاحات کیلئے اکٹھا ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم کا گزشتہ دنوں بتانا تھا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے آرڈننس جاری کر دیئے گئے ہیں، پیکا ترمیم کے تحت فیک نیوز دینے کا جرم ناقابلِ ضمانت ہو گا۔فروغ نسیم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا تنقید کرنا چاہتا ہے تو بالکل کرے، لیکن فیک نیوز نہیں ہونی چاہیے، کچھ لوگ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں، فیک نیوز کا قلع قمع کرنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے، آرڈیننس سے متعلق 2 سال کی جگہ 5 سال کی سزا ہو گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر