شہباز گل نے مریم اورنگزیب کی کافی کا مذاق اُڑایا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جہاں سیاست دانوں کے لیے ایک دوسرے پر تنقید کرنا معمول کی بات ہے، وہیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطے شہباز گل نے سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی کافی کا مذاق اُڑایا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے اپنی کافی کی تصویر شیئر کی جس پر مسلم لیگ نون کا انتخابی نشان شیر بنایا ہوا تھا جبکہ دوسری کافی پر لکھا تھا کہ شیر آگیا۔مریم اورنگزیب نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ لاہور کے ایک ریستوران میں کافی کا آرڈر دیا اور یہ خوبصورت سرپرائز ملا۔دوسری جانب شہباز گل نے مریم اورنگزیب کی کافی کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ میڈم یہ جھاگ والا شیر ہے جو تھوڑی دیر میں بیٹھ جائے گا جبکہ نیچے رہ جائے گی کالی کڑوی کافی۔ شہباز گل نے کہا کہ اور اگر آپ نے پھونک مار کر کافی پی تو پہلی پھونک سے جھاگ والا شیر بکری بن جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جھاگ سے بنی چیزوں کو اتنا سنجیدہ نہ لیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر