وزیرِ اعظم کی روسی صدر سے ملاقات کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے مابین ہونے والی ملاقات اس دورے کا اہم ترین جزو ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سےملاقات کا دورانیہ 1 گھنٹے سے بڑھا کر 3 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔عمران خان تاریخی دورے پر روس پہنچ گئے، آج پیوٹن سے ملاقات، اہم معاہدے ہوں گےذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن ون آن ون ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سربراہاں کی ملاقات کے دوران خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال بھی کیا جائے گا۔صدر پیوٹن سے ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ملاقات میں روس اور پاکستان کے تعلقات، خصوصاً توانائی کے شعبے پر بات چیت ہو گی، اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتِ حال بھی زیرِ غور آئے گی۔دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن کی تعمیر سمیت اہم معاہدے ہوں گے، وزیرِ اعظم عمران خان سے اہم روسی قیادت بشمول نائب وزیرِ اعظم، روسی سرمایہ کار اور تاجر بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد و اسلامک سینٹر کا دورہ بھی کریں گے۔عمران خان دورۂ روس میں یوکرین کا معاملہ اٹھائیں، یوکرینی سفیرواضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی خصوصی دعوت پر 2 روزہ تاریخی سرکاری دورے پر گزشتہ روز روس پہنچے ہیں۔ماسکو ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیرِ خارجہ نے شاندار استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔عمران خان 2 دہائیوں بعد روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیرِ اعظم ہیں۔وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، چوہدری فواد حسین، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ روس پہنچے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر