پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے وزراءکی زیادہ بے عزتی ہوتی ہے تو وہ حزب اختلاف کے خلاف زیادہ بولتے ہیں۔ فواد چوہدری اور فرخ حبیب سلطنت نیازیہ کے مظلوم وزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے بعد عالمی چور کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ یورپ میں چوری کئے گئے اے ٹی ایم سے رقم پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی رہی۔ عمران خان کا مطلب صرف پیسے سے ہے چاہے بھارت دے یا یہودی۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سوشل میڈیا کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 27فروی کو قائداعظم کے مزار سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک تاریخی عوامی مارچ ہوگا۔ جو 8مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے رو رہے ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا۔ ان سب کی آواز بلاول بھٹو زرداری بنے ہیں۔ کنونشن سے اخونزادہ چٹان، سینیٹر سحر کامران، چوہدری پرویز اشرف، سردار ضیا قمر، شاہین کوثر ڈار، صاحبزادہ ذوالفقار اور زوبیہ خورشید اور دیگر نے خطاب کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر