اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی نے پیکا آرڈینینس مسترد کرتے ہوئے اعلی عدلیہ میں چیلینج کرنے کا اعلان کیا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا تباہی سرکار بارے شروع دن سے موقف ہے کہ صدر ہاؤس کو آرڈینینس فیکٹری بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا اظہار رائے پر قدغنوں کو پیپلز پارٹی یکسر مسترد کرتی ہے پیپلز پارٹی آرڈینینس مسترد کرانے کیلئے پارلیمنٹ میں جائے گی اور اعلئ عدلیہ میں بھی یہ آرڈینینس چیلینج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق بھی ہے اور فرض بھی ہے آرڈینینس کے زریعے پارلیمانی ارکان کے حقوق سے بھی انحراف کیا گیا ہے کون سی۔ایمرجییسی تھی کہ آرڈینینس لایا گیا نیر بخاری نے کہا کہ فیک نیوز جانچنے کا پیمانہ کیا ہوگا کوئئ جوڈیشنل فورم ہوگا یا وہی نیب اور ایف ئئ آئی ہوگی جنکی کارکردگی پر اعلئ عدلیہ تسلسل سے سوال اٹھا رہی ہے اعلئ عدلیہ کے ایف آئی اے اور نیب بارے ریمارکس پر حکمرانوں کو شرم نہیں آتی یہ اصلاح کرنا نہیں۔چاہتے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے آزادی پر قدغن بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے صحافت ریاست کا اہم ترین عنصر پابندیاں آئین کی شقوں سے متصادم ہونگی



