مولانا، مریم، شہباز، بلاول بونے ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن، مریم نواز، شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری سب بونے ہیں۔جہلم میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وفاقی وزیر نے کہا کہ23 سال بعد پاکستان کے کسی لیڈر کو ماسکو میں دعوت دی گئی ہے، روس کے ساتھ بھی پاکستان کے مستحکم تعلقات قائم ہونے جا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد پرسوں کے بجائے کل لے آئیں، سینیٹ میں اکثریت کے باوجود یہ ووٹ پورے نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں جہلم سے کلین سوئپ کرے گی، ہمارے خلاف عدم اعتماد لانے والوں پر ان کے گھر والے بھی اعتماد نہیں کرتے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اکثریت کے باوجود اپوزیشن والے کچھ نہیں کر سکے، اسمبلی میں کیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کو نہ وفاق میں خطرہ ہے اور نہ ہی پنجاب میں ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کسی صورت پارٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، مریم نواز لندن سے پیسے واپس لے کر آئیں تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر