اربو ں کے غیر قانونی ٹیکس ری فنڈ شبر زیدی کو کلین چٹ مل گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ادارے کے سابق چیئرمین شبر زیدی کو 16 ارب روپے کے ارب کے غیر قانونی ٹیکس ری فنڈ پر کلین چٹ دے دی۔پبلک اکائونٹس کمیٹی نے اربوں روپے کے غیر قانونی ٹیکس ری فنڈ کے معاملے پر اپنی رپورٹ پبلک اکائونٹس کمیٹی سیکرٹریٹ کو بھجوا دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شبر زیدی مئی 2019سے اپریل2020کے دوران چیرمین کی حیثیت سے تعینات رہے، اس دوران ایف بی آر نے مجموعی طور پر 71 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ریفنڈ جاری کئے۔ایف بی آر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جن6 اداروں کو 16 ارب 20 کروڑ روپے ریفنڈ کی ادائیگی کا دعوی کیا گیا ہے وہ درست نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اداروں کو 12 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے ہیں جوکہ مجموعی ریفنڈ کے 17فیصد کے برابر ہے۔ایف بی آر نے بتایاہے کہ ریفنڈز کی ادائیگی ایک معمول کی کارروائی ہے جو کہ طویل عرصے سے عدالتوں میں زیر التوا تھے، ان اداروں کو ریفنڈ کی ادائیگی کے حوالے سے سابق چیرمین ایف بی آر نے کسی قسم کی ہدایت نہیں کی تھی۔وفاقی ادارے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ یہ تمام ریفنڈ لارج ٹیکس آفس کراچی اور لاہور کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں، سابق چیئرمین ایف بی آر نے چارج سنبھالنے سے قبل ہی اپنے لافرم سے استعفی دے دیا تھا۔واضح رہے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے اپنے قریبی دوستوں اور سابق فرم کے کلائنٹس کو نوازنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیا تھا۔چیئرمین پی اے سی نے ایف بی آر کو سابق چیئرمین کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر