پاکستان میں بیروز گار پی ایچ ڈی نوجوانوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں پی ایچ ڈی کرنے والے صرف 60فیصد نوجوان ہی باعزت روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ملک میں بے روز گار پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔تعلیمی میدان میں اعلی ترین ڈگری لینے کے بعد بھی نوکری کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور بے روزگار پی ایچ ڈی نوجوانوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کرگئی۔ دوسری جانب ماہرین تعلیم کہتے ہیں کہ یہ سب ناقص پالیسیز کا نتیجہ ہے، پی ایچ ڈی کے بعد بھی نوکری نہ ملنے پر نوجوان سخت مایوس ہو رہے ہیں۔پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ہر سال 1400 سے زائد نوجوان پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرتے ہیں جن میں 40 فیصد سے زائد لڑکیاں ہیں۔ 2019 میں بے روز گار پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کی تعداد 2000 تھی جس میں اب کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر