عدلیہ میں احتساب کا کوئی سسٹم نہیں ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں احتساب کا کوئی سسٹم نہیں ہے۔قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی رہائی کے عدالتی احکامات پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کئی بار کہہ چکی ہے کہ اس طرح کے کیسز فساد فی الارض ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام قتل کیسز میں سپریم کورٹ کے 100 فیصلے موجود ہیں کہ اس میں معافی نہیں ہو سکتی، سپریم کورٹ سے گزارش ہے ایکشن لےکہ قندیل بلوچ کے بھائی کو کیسے چھوڑ دیا، قندیل بلوچ قتل کیس میں سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں احتساب کا کوئی سسٹم نہیں ہے، ہمیں ماڈرن پراسیکیوشن کی طرف جانا چاہیے اور اپوزیشن کو بڑے ریفارمز پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں اپوزیشن سے کہا کہ حقیقی ایشوز پر بات کرتے ہیں، اپوزیشن کہتی ہے باقی کیسز پر بعد میں بات کریں گے پہلے ہمارے کیسز ختم کریں۔وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے بھی چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے قندیل بلوچ کیس پر نوٹس لیں۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ قندیل بلوچ کیس میں مجرموں کی رہائی سسٹم اور نظام عدل میں سقم واضح کرتی ہے، قندیل بلوچ کے مجرموں کی رہائی سے غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا، نور مقدم اور قندیل بلوچ کیس نظام تفتیش اور نظام عدل کا سقم واضح کر رہے ہیں، ان مجرموں کو سزا نہیں ملتی تو خواتین کے خلاف جرم کے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر