جے یو آئی کا جمعہ کو اسلام آباد میں خواتین کےمظاہرے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جمعیت علماءاسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ ہوگا۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بھارت میں مسلمان لڑکی مسکان نے جرات مندی سے غنڈوں کو للکارا، سیکیولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ جمعے کواسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ ہوگا جس میں بھارت میں مسلمان خواتین سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں بھی مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی، جمعے کا مظاہرہ حکومت کے خلاف نہیں ، حکومت ہمیں سپورٹ کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو بتاناچاہتے ہیں پاکستانی قوم بھارتی مسلمانوں کیساتھ ہیں، بھارتی حکومت کو پتہ چلے پاکستان کے مسلمان بھارتی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر