عمران خان کی وجہ سے سب چور ایک ہوگئے: فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پنڈ دادنخان: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کی وجہ سے یہ سب چور ایک ہوگئے ہیں اور معیشت جن کی وجہ سے خراب ہوئی اب وہ کہہ رہے ہیں مہنگائی ہوگئی۔پنڈ دادنخان میں تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کو نشانے پر رکھا۔انہوں نے کہا کہ ملازم کے اکاؤنٹ سے 4 ارب روپے نکل آئے، جب تک لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں آئے گا معاف نہیں کیا جائے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے یہ سب چور ایک ہوگئے ہیں اور معیشت جن کی وجہ سے خراب ہوئی، وہ کہہ رہے ہیں مہنگائی ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کبھی فضل الرحمن اور کبھی کسی سے مل رہے ہوتے ہیں، شہباز اور بلاول کا خیال ہے کہ مولانا صاحب کے بچے آئیں گے، سات مرتبہ یہ عمران خان کو گرانے آئےلیکن اللہ عمران خان کا محافظ ہے یہ بال بیکا نہیں کرسکتے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب اپنی طاقت پر سیاست کریں اور پہلے الیکشن لڑنا سیکھیں، وہ آصف زرداری کی نہیں بینظیر بھٹو کی سیاست کریں، اپنے نانا سے سیکھیں، سیاست وہ ہوتی ہے جو اپنے قد سے کی جاتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان بات کرتا ہے تو چین کا صدر بات غور سے سنتا ہے، 23 سال بعد آج کوئی وزیراعظم روس جارہا ہے، آج پاکستان کے وزیراعظم کی آواز کو امہ کی آواز سمجھا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر