حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

ملتان (نیشنل ٹائمز) : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ غیرآئینی طریقے سے حکومت کو ختم نہیں کریں گے، ہم سسٹم کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ملتان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ غیرآئینی طریقے سے حکومت کو ختم نہیں کریں گے، ہمیں جمہوری تبدیلی کیلئے ابتدائی رابطوں کے اچھے نتائج ملے ہیں، ہم جلد ہی حکومت کے خلاف اپنے ووٹ پورے کرلیں گے۔مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جرگے میں عدم اعتماد کے جزیات طے کئے جائیں گے، ہم سسٹم کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔بھارت میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سے ان کا حق چھینا جارہا ہے، آزادی کے نام نہاد دعوے دار حجاب کا حق نہیں دیتے، وہاں جس بچی نے حجاب کی لاج رکھی ہے اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آئندہ جمعے کو پورے ملک میں یوم حجاب منایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر