صاف پانی ریفرنس، شہباز شریف کی بیٹی و داماد کی گرفتاری و ٹرائل کا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لاہور کی احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی گرفتاری کے بعد ان کے ٹرائل کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے جج ساجد علی نے اسی ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے انجینئر قمرالاسلام سمیت 16 ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق ماضی سے کرنے کا قانونی نقطہ طے کر دیا گیا۔عدالت نے قرار دیا کہ نیب آرڈیننس میں دوسری اور تیسری ترمیم کا اطلاق زیرِ نظر مقدمے سمیت تمام زیرِ التواء کیسز میں ہوتا ہے۔لاہور کی احتساب عدالت نے قرار دیا ہے کہ صاف پانی کمپنی سے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے، ٹھیکے دینے میں کوئی خلاف ورزی نہیں پائی گئی۔عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کسی بھی پبلک آفس ہولڈر ملزم نے مالی فائدہ حاصل نہیں کیا، اس لیے ان پر نیب آرڈیننس کے تحت جرم کا اطلاق ہی نہیں ہوتا، ملزمان کو نیب آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا نہیں ہو سکتی اس لیے مزید ٹرائل چلانا بے سود ہو گا۔عدالت نے قرار دیا کہ انجینئر قمر الاسلام راجہ سمیت 16 ملزمان کی کرپشن اور کرپٹ پریکٹس الزام میں نیت کو ثابت کرنا بھی لازم تھا، کرپشن اور کرپٹ پریکٹس میں جرم کی نیت ثابت نہ ہو تو جرم عمل میں نہیں آتا۔احتساب عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صاف پانی کمپنی کو واٹر فلٹریشن پلانٹس کے لیے دی گئی 1 ارب 14 کروڑ کی بولی کو 98 کروڑ کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔تحریری فیصلے میں عدالت نے اشتہاری ہونے کی بنیاد پر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی گرفتاری کے بعد ان کا ٹرائل کرنے کا بھی حکم دیا۔اس کیس میں نیب نے ملزمان پر قومی خزانے کو 345 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر