عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں، آصف زرداری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھاکہ تحریک عدم اعتماد کے لیے حکومت کی حلیف جماعتوں سے رابطے کریں گے، 23 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ برقرار ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانےکے لئے نمبرز پورے ہیں، نمبر گیم کوئی مسئلہ نہیں، صرف بندوں کے کلئیر ہونے کی بات ہے کہ ہم نے کس کو لینا ہے اور کس کو نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہپہلے عدم اعتماد اسپیکر کےخلاف آئے گی یا وزیراعظم کے خلاف، فیصلہ لیڈرشپ کرے گی، تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے تاریخ کا تعین کسی میٹنگ میں نہیں کیا جائےگا۔دوسری جانب جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو تحریک عدم اعتماد لانے کا چیلنج کیا تھا۔فواد چوہدری نے کہاتھا کہ اپوزیشن جرات کرکے کل عدم اعتماد لے آئے، کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لاسکے، پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد لائے آٹے دال کا بھاؤ پتا چل جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر