عمر امین گنڈا پور اور شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کو میئر کا الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ساتھ ہی صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ عمر امین گنڈاپور پر الزام ہے کہ ان کے بھائی علی امین گنڈاپور نے انتخابی مہم چلائی، لیکن الیکشن کمیشن کو پہلے جرمانہ کرنا تھا اس کے بعد نااہلی کا مرحلہ آتا ہے، یہ جرمانے والا مرحلہ skip (چھوٹ) کیسے گیا؟۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور اور شاہ محمد کی نااہلی پر فیصلہ محفوظ کیا جو چند گھنٹوں بعد سنادیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عمر امین گنڈا پور کو میئر کا الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اس حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم تصور ہوگا تاہم علی امین گنڈا پور کے خلاف جرمانے کا فیصلہ برقرار رہے گا۔اسی طرح ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی خلاف ورزی کہ ایک وزیر بیلٹ باکس ہی اٹھا کر لے جائے، جب اتنی سنگین خلاف ورزی ہوگی تو پھر تو پوری سیاسی جماعت ذمہ دار ہوگی، انہی کا علاقہ ہے یہ وہاں جاتے نظر آ رہے ہیں اور بیلٹ باکس اٹھا رہے ہیں، یا تو یہ ہے کہ چھوٹا سا جرم ہو یہاں تو بیلٹ باکس اٹھائے جارہے ہیں، بیلٹ باکس اٹھانے کے الزامات معمولی نہیں ہیں۔شاہ محمد کے وکیل نے کہا کہ یہ مخالف امیدوار کی جانب سے الزامات لگائے گئے ہیں جن میں سچائی نہیں، ہمارے خلاف کیس کرنے والا محبت خان وہاں موجود نہیں تھا لیکن ہمارے خلاف شکایت کرتا ہے، محبت خان دراصل مخالف پارٹی جے یو آئی کا کارکن ہے، جو کچھ وہاں الیکشن میں ہوا یہ لوکل لوگوں کا کام نہیں ہے، یہ جگہ بالکل بارڈر پر ہے وہاں جے یو آئی کا پلڑا بھاری ہے، الیکشن میں بارڈر کی دوسری جانب سے طالبان کو جو لیکر آیا ان کا نام کوئی بھی نہیں لیتا۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا آپ کے موکل ان کا نام لیتے ہیں؟ ۔ وکیل نے جواب دیا کہ وہ بھی ان کا نام نہیں لے رہے۔بعدازاں عدالت نے فیصلہ سنادیا جس میں صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کو کالعدم قرار دیا گیا ہے تاہم بکا خیل سے پی ٹی آئی امیدوار مامون الرشید کی نااہلی برقرار رہے گی۔

 

 

 



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر