ضرورت پڑی تو سعودی قرض کی واپسی میں توسیع کرینگے: شوکت ترین

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ سعودی قرض کی واپسی کا ٹائم فریم ایک سال ہے، ضرورت پڑی تو قرض کی واپسی میں توسیع بھی کریں گے۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت ہوا جس میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ دنیا میں انٹرسٹ ریٹ بڑھ رہا ہے، سعودی قرض کی شرح سود 4 فیصد ہونا کوئی بری بات نہیں ہے، واپسی میں توسیع کی شق معاہدے میں ہوتی تو لکھا ہوتا کہ ایک سال توسیع ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے تو سعودی عرب سے قرض مانگا ہی ایک سال کے لیے تھا، قرض پر شرائط تو ڈالی جاتی ہیں، لازم نہیں کہ ان کا نفاذ بھی کیا جائے، سعودی عرب نے کہا ہے کہ ہم نے ڈی فالٹ کیا تو یہ رقم واپس لے سکتے ہیں، ہم ڈی فالٹ ہی نہیں کریں گے۔شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم نے تیل کی قیمت 35 سے 40 فیصد بڑھائی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام تک کم بوجھ منتقل ہو، ہماری ایکسپورٹ 25 سے 28 فیصد بڑھی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 92 ڈالرز فی بیرل پر ہے، جتنی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھی، ہم نے اس کے مقابلے میں کم قیمت بڑھائی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر