منی لانڈرنگ کیس، شہباز و حمزہ کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لاہور کی عدالت نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔دورانِ سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ اسمبلی کا اجلاس ہے جس میں شرکت کرنی ہے اس لیے آئندہ سماعت کے لیے 2 ہفتے بعد کی تاریخ دے دیں۔اسپیشل جج سینٹرل نے انہیں ہدایت کی کہ آپ عدالت کو حاضری سے معافی کی درخواست دے دیں۔دورانِ سماعت ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کی ضمانتیں خارج کی جائیں۔عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کر دیں۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر