پتہ نہیں کیسے کیسے سکولوں کو پرمٹ دے رکھے ہیں، ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے مس کنڈکٹ پر سکول سے نکالے گئے طالب علم کے مقدمے کی سماعت کے دوران آبزرویشن دی ہے کہ ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے طالب علم ریان احمد کی دوبارہ داخلے کی درخواست مسترد کردی ۔روزنامہ دنیاکی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی محمد امین احمد نے ریما رکس دئیے کہ اگر بچے کے حق میں فیصلہ ہوا تو وہ سکول جا کر کہے گا سپریم کورٹ نے بچوں کو ڈانٹنے سے منع کیا ہے ۔فاضلجج کا کہنا تھا استاد بچوں کو غلط کام سے روکنے پر اس کا دشمن نہیں بن جاتا۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ریان علی نویں کلاس کا طالب تھا ، اساتذہ اور بچوں سے بدزبانی و مس کنڈکٹ کے الزام میں سکول انتظامیہ نے ان کے موکل کو بے دخل کیا۔وکیل کا کہنا تھا سکول بچے کو ہمیشہ کیلئے بے دخل نہیں کر سکتا۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دئیے اساتذہ بہترین ججز ہوتے ہیں، ہمارے معاشرے میں اساتذہ کا مقام ہی الگ ہے ۔فاضل جج نے وکیل کو کہا اساتذہ کو جواب دہ نہ ٹھرائیں بلکہ بچوں کی تربیت کریں۔جسٹس قاضی نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی پتہ نہیں کیسے کیسے سکولوں کو پرمٹ دے رکھے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ تعلیم گھر میں بھی حاصل ہو سکتی ہے لیکن سکولز ڈسپلن کی پاسداری کیلئے بنائے گئے ہیں۔فاضل چیف جسٹس نے کہا والدین آن لائن کلاسز سے خوش نہیں تھے کیونکہ بچے بگڑ رہے ہیں۔بچہ صبح تیار ہو کر سکول جاتا ہے اسے ضابطہ اخلاق کا معلوم ہوتا ہے ، ہماری کلاس میں کسی نے ایسی حرکت کی ہوتی ہے تو اسے ایسی سزا ملتی کہ کھلیاں پڑ جاتیں۔جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کھلیاں پڑنے والی سزاؤں کے باعث ہی ہم آج یہاں ہیں۔عدالت نے سماعت کے بعد دوبارہ داخلے کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔واضح رہے ہائی کورٹ نے بھی طالب علم ریان علی کی درخواست خارج کی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر