پارٹی کارکنان تگڑے ہو جائیں،چئیرمین بلاول بھٹو کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل پنڈال بھرنا ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت 27فروری مزار قائد سے اسلام اباد لانگ مارچ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے اجلاس شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل پنڈال بھرنا ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری دن کی روشنی میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔کارکن تگڑے ہو جائیں لانگ مارچ اسلام آباد کا مقام خفیہ ہوگاپنجاب خیبر پختونخواہ کا دورہ شروع کر رہا ہوں دھرنا ایک دو دن رکیں گےمقصد حاصل کرکے اٹھیں گے پیپلز پارٹی کے ہر کارکن کی قربانی ہے آج جو کارکن منسلک ہیں جو ثابت قدم ہیں
کارکن پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ لانگ مارچ شرکاء کے استقبال کرنے والے عہدیداران اور کارکنوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی قیادت کارکنوں کی پشت پر ہوگی لانگ مارچ مہم سرگرمی کو روکنے یا رکاوٹ کا مقابلہ کیا جائے گا لانگ مارچ پرامن ہوگا کارکن ہارا اثاثہ ہیں اور کارکنوں کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے آمریت کا مقابلہ کیا اور تحریک بحالی جمہوریت میں قربانیاں دی ہیں نیر بخاری نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد حاصل کر کے رہیں گے نیر بخاری نے مزید کہا کہ تمام ضلحی شہری صدور ڈویژنل صدر جنرل سیکرٹری ہر مشتمل کمیٹی بنائی جائے گی مارچ کے پہلے ہفتہ اسلام آباد پہنچیں گے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ عوام الناس سے بھرپور رابطے کرنے ہونگے عوام الناس کی زندگیاں اجیرنبنا دی گئی ہیں مہنگائی کے نئے سونامی کو روکنا ہوگانیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ کارکن بلدیات کیلئے کمر کس لیں
تیر کے نشان پر ہر سیٹ پر مقابلہ کریں گے جو عہدیدار پارٹی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑے گا وہاں کارکنوں کو تیر پر الیکشن لڑاونگا بلدیات ٹکٹوں کا فیصلہ پارلیمانی بورڑ فیصلے کریں گے اجلاس میں ڈویژنل صدر سردار سلیم حیدر جنرل سیکرٹری خرم پرویز راجہ ضلح اسلام آباد کے صدر راجہ شکیل جنرل سیکرٹری راجہ امجد ستی صدر افتخار شہزادہ ضلح اٹک سردار اشعر حیات ضلح پنڈی چوہدری ظہیر جنرل سیکرٹری توقیر عباسی پنڈی کے صدر بابر جدون جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار ضلح راولپنڈی خواتین صدر سمیرا گل اسلام ضلح صدر کوثر گیلانی اقلیتی ڈویژنل صدر روحیل اشتیاق پیپلز لیبر بیورو نزر حسین شاہ کے علاوہ ملک اجمل اعجاز خالد نواز بوبی ک ظہر ارشد قاسم ادریس آغا محمد علی شاہ ملک فرانسس گلزاری بیگم جبار ستی یسین آزاد شوکت عباسی راجہ الطاف راجہ شائد پپو راجہ ساجد عمر کے علاوہ پی ایس ایف پیپلز یوتھ کے ملک زبیر الماس بخاری اور کارکنوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر