نوازشریف، عمران خان سے زیادہ عقلمند ہیں، محمد زبیر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نوازشریف، عمران خان سے زیادہ عقلمند ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر اور اداکارہ اریبہ حبیب نے شرکت کی اور مزے مزے کی باتوں کے ساتھ گیمز بھی کھیلے۔ رہنما ن لیگ محمد زبیر نے کہا کہ آج کراچی کنگز کا پی ڈی ایم سے زیادہ برا حال ہے جبکہ انہوں نے انکشاف کیا کہ دل کے عارضے کے بعد نوازشریف نےنہاری اور پائے کھانا چھوڑ دیے ہے۔ایک سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ ابھی تک تو ایسا ہی لگتا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں جبکہ میں مریم یا شہباز کسی کیمپ کا حصہ نہیں ہوں۔انہوں نے مزیدکہا کہ نوازشریف، عمران خان سے زیادہ عقلمند ہیں لیکن نوازشریف کو کتابیں پڑھنے کا زیادہ شوق نہیں ہے جبکہ ایک سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ 60فیصد لوگ نوازشریف کو ایک نشہ سمجھتے ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا کہ عمران خان کو اب گھر چلے جانا چاہیے، پچھلی حکومتوں نے پانی بجلی چھینی تھی ،یہ لوگ تو گیس بھی لے گئے۔ ایک سوال پر اریبہ حبیب نے کہا کہ انہیں اپنی شادی میں بالکل جہیز نہیں دینا پڑا، شادی میں زیادہ فضول اخراجات نہیں کرنے چاہئیں لیکن میری شادی میں بھی سادگی جیسی کوئی بات نہیں تھی ۔اس کے علاوہ 500کی دوڑ میں اداکارہ اریبہ حبیب نے قمر زمان کائرہ کو ہرایا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر