بہت جلد اقتدار میں آ کرسی پیک پر کام شروع کریں گے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وطن کو دوبارہ غلام نہیں بننے دیں گے، تحریک انصاف کو ووٹ دینے والا ملک کو ڈبو نے کے مترادف ہے اور وطن کو دوبارہ غلام نہیں بننے دیں گے۔ڈی آئی خان میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں کہا کہ بہت جلد اقتدار میں آ کرپاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام شروع کریں گے اور معیشت کو بحال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے، آج غریب آٹا گھی چینی نہیں لے سکتا،ہم نے 3 سال بلے کی حکومت دیکھ لی اور ان کو ملک پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ سی پیک کا منصوبہ بند کرکے اس کا بند کمرے میں افتتاح کیوں کیا گیا؟ان کا کہنا تھا کہ بھیک مانگ مانگ کو قوم کو ذلیل کررہے ہیں، ہمارے خلاف لچے لفنگون کو لگا دیا ہے جبکہ صوبے کی بڑی جماعت جمعیت بن گئی ہے، ہم نے ان کو پہلے مرحلے میں شکست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلےسال میں ایک بجٹ آتا تھا اور اب سال میں چار چار بجٹ آتےہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس رکھ دیا ہے۔

 



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر