مقبوضہ کشمیر میں قائد اعظم، آرمی چیف اور وزیراعظم کی تصاویر آویزاں

سری نگر(نیشنل ٹائمز): دنیا بھر کی طرح مقبوضہ وادی میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر جگہ جگہ شکریہ پاکستان کے پوسٹر آویزاں ہوگئے جس میں قائد اعظم، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی تصاویر بھی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے دن کی مناسبت سے مقبوضہ وادی میں جوش و خروش دیدنی ہے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے پر مختلف علاقوں میں کشمیر کے بہادر بیٹوں نے ’شکریہ پاکستان‘ کے پوسٹرز لگ گئے۔علاوہ ازیں کشمیری تنظیموں کی جانب سے بانی پاکستان وائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کے پمفلٹس بھی جگہ جگہ چسپاں کیے گئے جس میں آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ پوسٹرز پر قائد اعظم کا قول ’’ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ بھی درج ہے۔اسی طرح ایک اور پوسٹر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی تصاویر بھی ہیں جس میں شکریہ پاکستان بھی لکھا ہوا ہے اور یہ پوسٹرز بھی شہر کی مرکزی شاہراؤں پر لگائے گئے ہیں۔آج بھی قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ ایک احتجاجی مظاہر پر سیکیورٹی فورسز کے تشدد کی کوریج کرنے پر دو صحافیوں فہد شاہ اور سجاد گل کو گرفتار کرلیا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر