سعد رضوی نے کتنا حق مہر ادا کیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امیر تحریک لبیک پا کستان حافظ سعد حسین رضوی گزشتہ روز اپنی ماموں کی صاحبزادی رابعہ بی بی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔شادی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں نکہ کلاں اٹک میں ہوئی، نکاح سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پڑھایا۔شادی کی تقریب سادہ اور مختصر تھی جس میں صرف قریبی عزیز اور رفقا کو مدعو کیا گیا تھا۔نکاح کے لیے سعد حسین رضوی نے سفید لباس کے ساتھ اپنے روایتی عمامے کا انتخاب کیا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت حسین نے سعد حسین رضوی کے نکاح کی ایک ویڈیو شیئر کی اور جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی۔ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ حق مہر کی رقم 11 ہزار روپے ادا کی گئی۔ نکاح کے موقع پر سعد حسین رضوی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔سوشل میڈیا پر سعد رضوی کے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔ شادی کی تقریب میں خاندان اور قریبی رشتہ داروں ،تحریک لبیک پاکستان کی مجلسِ شوریٰ سمیت کارکنان نے شرکت کی۔سعد رضوی کا ولیمہ 6 فروری بروز اتوار لاہور سبزہ زار اسٹیڈیم میں ہوگا ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر