چین: وزیرِ اعظم کا سرمایہ کاروں کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ چین میں وزیرِ اعظم عمران خان کے دن کا آغاز آج پرائیویٹ سرمایہ کاروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب سے ہوا۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے بتائی ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے بتایا کہ 18 سیکٹرز میں چین کے صنعت کار پاکستان سے تعاون کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اولمپک ویلیج جائیں گے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے ہمراہ وزراء کا وفد بھی سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شریک ہو گا۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان گزشتہ روز 4 روزہ دورے پر چین پہنچے ہیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی برائے سی پیک خالد مصطفیٰ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کی چینی وزیرِ اعظم لی کی چیانگ سے ہفتے کو جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ سے اتوار کو ملاقات طے ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر