تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں فائرنگ ، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے۔اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو میں گولیاں چل گئیں جس سے چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔تھانہ بھارہ کہو سیری چوک پھلگراں میں راجہ ناصر کے گھر فائرنگ ہوئی، .فائرنگ میں راجہ ناصر حنیف، راجہ ہارون ایڈووکیٹ اور گارڈ سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لیا DIG آپریشنز، SSP آپریشنز اور SP سٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کی بناء پرپیش آیا ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔قبل ازیں اسلام آباد تھانہ کورال کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت۔سلیم مسیح عرف ہیری ڈکیت گینگ کا اہم ملزم اور گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث جبکہ ڈکیتی ،نا جائز اسلحہ کے 3 مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر