نواز شریف خود سے نہیں آئیں گے، انہیں لایا جائے گا: فیصل جاوید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا وطن واپس آنا ضروری ہے، ان کی منزل جیل ہے، وہ خود سے نہیں آئیں گے، انہیں لایا جائے گا۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے وطن واپس آنے پر خوشی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ سے سزا یافتہ ہیں، ان کے جھوٹوں کی فہرست موجود ہے، نواز شریف نے ہمارے دھرنے پر جھوٹ بولا کہ ہم نے فوج کو ثالثی کا نہیں کہا۔فیصل جاوید نے کہا کہ نواز شریف کا ایک اور جھوٹ کہ میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں وہ بھی سامنے آ گیا، ان کے خلاف کرپشن کیس عدالتوں میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ساراکام عمران خان نے نہیں کرنا، نواز شریف کے پاس لندن فلیٹس کے پیسے کہاں سے آئے آج بھی دکھا دیں، حکومت نواز شریف کی واپسی کے لیے جو ممکن ہوا وہ کرے گی۔پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کے لیے بونڈ کی شرط رکھی تھی، نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کے لیے شہباز شریف نے بیان حلفی دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو عمران خان سے جیسے ہی این آر او ملے گا واپس آ جائیں گے، ہم اپنی کارکردگی کی وجہ سے 2023ء میں ہونے والا الیکشن جیتیں گے۔فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا میں گڈ گورننس کی بنیاد پر ہی دوسری مدت کے لیے ہماری حکومت بنی، عمران خان نے اگر بہتر معاشی اقدامات نہ کیے ہوتے تو آج ڈالر 250 روپے کا ہوتا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر