عدالت کا قواعد کے مطابق نیا چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان کو عہدے سے ہٹانے اور قواعد کے مطابق نیا چیئرمین تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔آغا سہیل پٹھان کی تعیناتی کے خلاف پرویز احمد بلوچ نے دراخوست دائر کی تھی۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مئی 2021 میں سندھ کابینہ نے تین سال کے لیے پرویز احمد بلوچ کو چیئرمین مقرر کیا تھا، چیف سیکریٹری سندھ نے تین سالہ مدت پوری ہونے سے پہلے ہی آغا سہیل کو نیا چیئرمین مقرر کردیا۔سیکرٹری سندھ نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا لہذا آغا سہیل پٹھان کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ درخواست گزار پرویز احمد بلوچ کو سندھ حکومت سینئر مینجمنٹ کورس پر بھیج رہی ہے، درخواست گزار نے بھی اس حوالے سے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔وکیل سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پرویز احمد بلوچ کی جانب سے دائر درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے۔عدالت نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے پر تعیناتی کی جائے، جب تک مستقل چیئرمین تعینات نہ ہو جائے کسی کو بھی عارضی طور پر بطور چیئرمین تعینات نہ کیا جائے۔عدالت نے سندھ حکومت کو دو ہفتوں میں تمام امور مکمل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر