پاکستان نے سکوک بانڈز سے ایک ارب ڈالر حاصل کرلیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): پاکستان نے سکوک بانڈز کے اجرا کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ سے ایک ارب ڈالر حاصل کرلئے ہیں۔اس حوالے سےوزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 1 ارب ڈالر کی رقم کامیاب سکوک بانڈ جاری کرکے حاصل کی گئی۔ سکوک بانڈز میں ایشیاء، مشرق وسطیٰ، یورپ و امریکہ کے سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی رہی۔اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پر سکوک بانڈز کیلئے 2.7 ارب ڈالر کی پیشکشیں سامنے آئیں، حکومت نے تفصیلی جائزے کے بعد ایک ارب ڈالر کی منظوری دی، حکومت کے ٹرسٹ سرٹیفیکیٹس اشوئنس پروگرام کے تحت یہ پہلی ٹرانزیکشن رہی جبکہ سکوک بانڈز 7 سال کی میچورٹی کی بنیاد پر جاری کئے گئے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر