شہبازشریف اور جہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے افسران کو واپس لانے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز): شہباز شریف اور جہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کو واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے افسران کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے تبدیل ہونے والے افسران کو واپس لانے کے لئے ڈی جی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی تحقیقات کرنے والے افسران کو تبدیل کردیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی اج ایف آئی اے لاہور آفس کا دورہ کریں گے، اور انہیں ڈائریکٹر زون ون ڈاکٹر محمد رضوان اہم کیسز پر بریفنگ دیں گے، انہیں شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس اور جہانگیر ترین منی لانڈرنگ کیسز پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ مشیر احتساب کو میگا اسکینڈل کے علاوہ ایف آئی اے میں جاری دیگر کیسز کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر