وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کےمقدمے چلیں گے،احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): پاکستان مسلم لیگ(ن) کا کہنا ہے کہ وہ وقت دورنہیں جب عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کے مقدمے چلیں گے۔میڈیا سے گفتگومیں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے22کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔عمران نیازی کو پتا نہیں ملک کیسے چلانا ہے اورسفارتکاری کیسے چلانی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کے مقدمے چلیں گے۔ قوم پوچھتی ہے سوا لاکھ انکم ٹیکس سے ایک کروڑ پرکیسے پہنچے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار سے بھی پوچھنا چاہتا ہوں جو اپنے ٹیکس اور تحفوں کا حساب نہ دے سکے آپ نے کیسے اسے صادق اورامین قراردیا۔سپریم کورٹ نے بلدیاتی نمائیدوں کو بحال کیا لیکن عثمان بزدار اور عمران خان نے 7ماہ میں بھی فیصلوں پرعمل نہ کیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بے توقیری کرنے والے لوگوں سے حساب لینا چاہئیے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کے انقلاب کو تہس نہس کردیا گیا۔ 2017 میں چین سے 40 ارب کی پرائیوٹ انوسٹیمنٹ آنا تھی اب چین کے سامنے کشکول اٹھانے جارہا ہے۔ جوآئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کی بات کرتا تھا اس نے نیشنل بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر