این سی او سی کا ملک بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): این سی او سی نے ملک بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی مہم میں ٹیمیں عوام کو کورونا ویکسین لگائیں گی۔اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی ویکسی نیشن کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے، مہم کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے گھرگھر مہم سے عوام فائدہ اٹھا سکتے ہیں، عوام ہر صورت ویکسی نیشن کروائیں، کورنا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 18 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، عوام کی بڑی تعداد بھی بوسٹر ڈوز لگوا چکی ہے جب کہ بوسٹر دوز لگوانے والے افراد کو کورونا ہونے کے باوجود کم مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جا رہا ہے، 55ہزار ٹیمیں ویکسین کی خصوصی مہم میں حصہ لے رہی ہیں، کورونا سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ویکسی نیشن ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 25لاکھ افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں، بوسٹر ڈوز لگوانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، بوسٹر ڈوز بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے لہذا عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین والے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر