امریکا اور چین سے تعلقات برابری کی سطح پر ہوں گے: وزیر داخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں 10 جوانوں نے جان کی قربانی دی ہے، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کریں گے۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، آج ہندوستان کا مسلمان یا آسمان کی طرف دیکھ رہا ہے یا پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے۔صدارتی نظام کی بازگشت سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں صدارتی نظام کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلقات امریکا اور چین کے ساتھ مساوی بنیاد پر ہوں گے، امریکا سپرپاور ہے اس کے ساتھ بھی تعلقات ضروری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین کو پاکستان کے آئی ایم ایف میں جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، اپوزیشن جب حکومت میں تھی تو خود بھی آئی ایم ایف کے پاس جاتی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر