اپوزیشن نے منفی سیاست سے اپنی ساکھ تباہ کی: عثمان بزدار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صوبۂ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے منفی سیاست کی اور اپنی ساکھ کو تباہ کیا۔لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ہمیشہ قومی اتحاد اور یک جہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وطن کی مٹی ہم سے ذاتی اختلافات چھوڑ کر ایک ہونے کا تقاضہ کر رہی ہے، جبکہ اپوزیشن قومی یک جہتی کے منافی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے۔پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن صرف انتشار پھیلا کر ملک کی ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو وزیرِ اعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر