ریلوے اسٹیشنز پر دہشت گردی کا خدشہ، حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز): آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار نے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ملک بھر میں تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر گداگروں کا داخلہ بند کرنے اور حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار نے تمام ایس پیز کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں لاہور، کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ، سکھر، پشاور اور ملتان ریلوے سٹیشن ملتان سمیت دیگر اہم سٹیشنوں کی حدود میں سیکورٹی کے حوالے سے کسی بھی گداگر مرد، خواتین اور بچوں کا مکمل طور پر داخل بند کردیا جائے۔آئی جی نے کہا کہ کسی بھی گداگر کو ریلوے پلیٹ فارموں پر جانے نہ دیا جائے ریلوے اسٹیشن کے داخل اور باہر نکلنے والے راستوں کو مکمل طور پر کلیئر رکھا جائے، ڈراپ لائن اور مسافروں کو لینے آنے والے افراد مقررہ کردہ لائنوں میں رہیں۔آئی جی ریلوے پولیس نے لیڈیز پولیس کمانڈوز کو ریلوے پلیٹ فارموں پر خواتین اور بچوں کے سامان کی میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کرنے اور کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے پلیٹ فارموں پر مشکوک سامان اور افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مشکوک حرکات کرنے والے افراد اور سامان کی بروقت اطلاع ڈیوٹی پر موجود پولیس اہل کاروں کو دی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو بھی سیکیورٹی کے معاملات کو چیک کرنے اور اہلکاروں کو الرٹ رکھنے کے لیے دن اور رات کے مختلف اوقات میں چیک کرتے رہیں اور سیکورٹی کے معاملات میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس حوالے سے آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ریلوے اسٹیشنوں کے اندر اور اس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی معاملات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی اور تمام اہل کاروں کو ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی فرائض سرانجام دینے ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر