عمران خان نے ملک سے گیس غائب کرکے اپنے مافیاز کی جیبیں بھریں، ترجمان ن لیگ

لاہور(نیشنل ٹائمز): مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک سے گیس غائب کردی اور اپنے مافیاز کی جیبیں بھریں۔لاہور میں بخار کی دوا نایاب ہونے اور بلیک میں فروخت ہونے کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کورونا کی شدید لہر کے دوران بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے، سیاسی بلیک مارکیٹنگ سے آنے والی حکومت میں بخار کی گولی سے ایل ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی کالا بازاری جاری ہے۔ترجمان نے لیگ نے کہا کہ عوام کے لئے روزگار غائب، مریض کے لئے دوا غائب ، کسان کے لئے کھاد غائب، آٹا، چینی، یوریا، ڈیپ، گیس بجلی سب غائب، حکمرانوں کوشرم آنی چاہئیے، عمران خان نے ملک سے گیس غائب کردی اور اپنے مافیاز کی جیبیں بھریں، بجلی غائب کردی اور مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں، اصل میں تو حکومت کو فارغ ہونا چاہئے جس نے عوام کی خوشحالی، روزگار، کاروبار سب کچھ غائب کر دیا ہے، عمران مافیا عوام کی جان کھا رہا ہے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر