عدلیہ کو اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیرقانون فروغ نسیم کا سوال اہم ہے کہ اگر جج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو پھر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، نئے چیف جسٹس جب حلف لیں گے تو انھیں اس چیلنج کا سامنا ہوگا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا بیان پوسٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسی گفتگو اور دھمکیاں اگر بغیر نوٹس اور احتساب کے نظرانداز ہو جائیں تو پھر اللہ ہی حافظ ہے، مجھے امید ہے اعلیٰ ترین سطح پر عدلیہ اس گفتگو کا نوٹس لے گی اور اقدامات کئے جائیں گے، تا کہ احتساب کا عمل بغیر خوف وخطر آگے بڑہ سکے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر