بلاول کو چاہیے میئر کراچی کا الیکشن لڑیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر بلاول بھٹو اور مریم نواز کو بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول اور مریم کا قد نہیں ہے کہ وہ خود کو قومی لیڈر کہیں، بلاول کو چاہیے کہ میئر کراچی کا الیکشن لڑیں۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ بلاول اور مریم کو چاہیے کہ نیچے سے اوپر آنے کا سفر شروع کریں، ان کا انحصار مولانا فضل الرحمان کے مدرسے کے بچوں پر ہوتا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے پیچھے سازش ہے، پوری قوم شہداء کے والدین کے ساتھ کھڑی ہے، کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فوادچوہدری نے کہا کہ ہمیں جب معیشت ملی تو دیوالیہ حالت میں تھی، ہم نے گری ہوئی معیشت کو اپنایا، مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی، آج پاکستان میں 929 بڑی کمپنیاں ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کو سینیٹ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس ایوان میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو نام نہاد اکثریت حاصل تھی وہاں بھی انہیں شکست ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، یہ ملک بہت عظیم ہے، اس ملک کی قیادت کیلئے یہ دونوں بہت بھولے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم چین کے دورے پر جارہے ہیں جو بہت اہمیت کا حامل ہوگا، وزیراعظم کا چین کا دورہ ملک کیلئے سود مند ہوگا، اس سال پاکستان کی کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا۔ کی کوئی پالیسی نہیں ہے، اپوزیشن ایوان میں کچھ کہتی ہے اور باہر کچھ اور، اپوزیشن والے ہم سےکچھ کہتے ہیں اور آپس میں کچھ اور کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہمارے ہیں ہی نہیں، ہم اپنے ووٹر کو جوابدہ ہیں، پی ٹی آئی کا ووٹر ہمیں پالیسی ڈکٹیٹ کرے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ راوی ریور روڈ ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں، پورا شہر ہے، شہر بسانے سے متعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہوتا ہے، عدلیہ پالیسی فیصلہ سازی میں تو نہیں آسکتی، جب بھی عدلیہ نے پالیسی فیصلہ سازی میں دخل اندازی کی ہے ملک کو نقصان ہوا، جتنا ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر چلیں گے فائدہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، ہمارا ووٹر ہمیں اجازت نہیں دے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر