اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف کرپشن انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 25 جنوری 2018 کے عدالتی فیصلے پر عملدر آمد نہ کرنے پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
مشرف کےخلاف کرپشن انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کےخلاف توہین عدالت کی درخواست



