‘عام انتخابات وقت سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہوں گے، اپوزیشن تحمل کا مظاہرہ کرے

لاہو(نیشنل ٹائمز)ر: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کوئی بھی عمران خان کو اقتدار سے نہیں نکال سکتا، وہ 2023 تک وزیراعظم رہیں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جنوبی پنجاب کے ورکرز کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار سےکوئی نہیں نکال سکتا وہ 2023 تک وزیراعظم رہیں گے۔گورنرپنجاب نے کے پی بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو پارٹی کیلئے ویک اپ کال قرار دیدیاان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں وزیراعظم عمران خان کسی سے بلیک میل ہونے والے لیڈر نہیں ہیں، اپوزیشن جماعتیں تقسیم ہیں ان کے احتجاجی مارچ بھی سیاسی مشہوری کے لیے ہوں گے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات وقت سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہوں گے، ناکامی اپوزیشن کا مقدر ہے، اپوزیشن سڑکوں پر آنے کے بجائے الیکشن کا صبر و تحمل سے انتظار کرے۔چوہدری محمد سرور کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر