راوی اربن پراجیکٹ پر کیس صحیح طرح پیش نہیں کیا، وزیر اعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنی ہی ٹیم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ راوی اربن پراجیکٹ پر حکومت نے کیس صحیح طرح پیش نہیں کیا، اس پراجیکٹ کو سپریم کورٹ میں لے جا رہے ہیں ، ایسے پراجیکٹ بنانے کی ضرورت ہے، ورنہ کراچی جیسے مسائل پیدا ہوں گے۔وزیراعظم رکھ جھوک شیخوپورہ پہنچے، جہاں راوی ریور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے انہیں منصوبے پر بریفنگ دی، عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک جدید شہر بنایا جا رہا ہے، ایک جنگل بھی بنا رہے ہیں، یہ 20 ارب ڈالر کا پراجیکٹ ہے، اس سے بیرونی سرمایہ کاری آئے گی اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ آبادی میں اضافے کے ساتھ نئے شہر بسانے کی ضرورت ہے، شہر پھیلتے گئے تو گیس، بجلی اور صاف پانی کی سہولتیں فراہم نہیں کی جا سکیں گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسے پراجیکٹ بنانے کی ضرورت ہے، ورنہ کراچی جیسے مسائل پیدا ہوں گے، ملکی تاریخ میں بہت دیر کے بعد اتنا بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے بعد پلاننگ کے تحت یہ دوسرا شہر بننے جا رہا ہے، دریائے راوی ختم ہورہا ہے ہم اسے محفوظ کریں گے۔عمران خان نے کہاکہ سندھ میں بنڈل جزیرے پر بھی نیا شہر بنائیں مگرسندھ حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کالعدم قرار دیا تھا، پنجاب حکومت نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہےجہاں اس کی سماعت پیر کو ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر