یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے والد کی سینیٹ اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ بتادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے سینیٹ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی کی عدم شرکت کی وجہ بتادی۔قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے رات گئے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا۔ یوسف رضا گیلانی نور ربانی کھر کی رسم قل میں شرکت کے لیے ملتان میں موجود تھے۔قاسم گیلانی نے کہا کہ حکومت کو علم تھا کہ آج نور ربانی کھر کی رسم قل ہے اس کے باوجود رات گئے ایجنڈا جاری کیا گیا، نور ربانی کھر کی رسم قل میں شرکت کے لیے یوسف رضا گیلانی ملتان میں تھے۔انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کیلئے صبح 10 بجے اسلام آباد پہنچنا ممکن نہیں تھا۔قاسم گیلانی نے کہا کہ حکومت کے غیر آئینی اور غیرپارلیمانی اقدامات کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کر لیا، بل کے حق میں 43 اور مخالفت میں 42 ووٹ آئے۔اے این پی کے عمر فاروق کانسی بل کی منظوری کے وقت ایوان سے نکل گئے، اپوزیشن کے دلاور خان نے حکومت کو ووٹ دیا، پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقہ طبیعت خرابی کے باعث ایوان میں آکسیجن سلینڈر کےساتھ آئیں، جبکہ بل کی منظوری پر ایوان میں اپوزیشن کے نعرے، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔بل منظور ہونے کے بعد وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ایوان بالا میں تحریک انصاف کے اراکین کو مبارک باد دی اور کہا کہ قومی مفاد کی نگہبانی کے علاوہ پاکستان میں سیاست کا دوسرا کوئی راستہ اب باقی نہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر