ریلی پر پولیس تشدد، ایم کیوایم کی وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست جمع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرادی۔ایم کیو ایم کی جانب سے درخواست محفوظ یار خان اور رکن قومی اسمبلی محمداقبال نے سول لائنزتھانے میں جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے۔درخواست کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر تشدد کیا اور پولیس تشدد سے 4 خواتین سمیت 5 اراکین اسمبلی زخمی ہوئے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس تشدد سے ایک کارکن محمد اسلم جان کی بازی ہار گیا۔خیال رہے کہ 26 جنوری کو کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی تھی جس کے باعث رکن سندھ اسمبلی سمیت کئی کارکنان زخمی ہوگئے تھے۔ایم کیو ایم کی جانب سے ایک کارکن کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر