میاں جاوید لطیف بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں بلانے کے معاملے پر اڑ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میاں جاوید لطیف بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں بلانے کے معاملے پر اڑ گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی جاوید لطیف کی جانب سے خط کا جواب موصول ہوا ہے ۔ خط میں انہوں نے کہا قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے متفقہ طور پر ثا قب نثار کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ جاوید لطیف نے کہا یہ کسی فرد کا نہیں پارلیمان کی بالادستی کا معاملہ ہے اور کسی طور اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا_ انہوں نے کہا پوری دنیا میں قائمہ کمیٹیاں حاضر سروس طاقتور ترین لوگوں کو طلب کرتی ہیں_ سابق جج یا چیف جسٹس کو کمیٹی میں بلانا کسی طور توہین عدالت نہیں_ انہوں نے کہا کوئی بھی عدالت پارلیمانی ہروسیڈنگز کو نہیں روکتی_ میاں رضا رضا ربانی کی رولنگ بھی اس حوالے سے موجود ہے_انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے حاظر سروس جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وفاقی وزراء� پریس کانفرنسوں میں سنگین الزامات عائد کرتے رہے۔ قومی اسمبلی ایوان میں بھی سپیکر اسد قیصر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کردار کشی کرنے والوں کو کبھی نہیں روکا_ انہوں نے کہا قائمہ کمیٹی کی جانب سے ثاقب نثار کو بلانے پر سپیکر کی عدلیہ کی توہین کی منطق ناقابل فہم ہے_ثاقب نثار کو پارلیمنٹ کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہو گا_ میاں جاوید لطیف نے کہا اگر سپیکر کمیٹی کے اجلاس کے لیے جگہہ نہیں دیں گے تو پارلیمنٹ کے گیٹ کے سامنے اجلاس کروں گا۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر