ایم کیو ایم کے کارکنوں پر پولیس کا تشدد، حیدرآباد اور میرپور خاص میں احتجاجی مظاہرے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں پر پولیس کے تشدد پر حیدرآباد اور میرپور خاص میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان کے بعد حیدرآباد شہر کے چوراہوں پر احتجاج کیا گیا۔لطیف آباد نمبر 11،12 تلک چاڑی، کوہ نور چوک اور لبرٹی پر ٹائر جلائے گئے۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس کے علاوہ میرپور خاص کے مختلف علاقوں میں بھی ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز تعینات کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے بھی گشت بڑھادیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے پر پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ سے ایک کارکن کی ہلاکت اور کئی کارکنان کے زخمی ہونے پر آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر